شاہ رخ خان کی وجہ سے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا، کاجول کا انکشاف

منگل 6 اگست 2024 18:44

شاہ رخ خان کی وجہ سے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا، کاجول کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے مایوس ہوکر بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ شاہ رخ خان کی وجہ سے واپس لیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کاجول کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب میں لاشعوری میں بہت سی چیزیں کر رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ بھی کر دو، یہ ڈائیلاگ بھی بول دو، سب کچھ اندر سے نکل رہا تھا۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ 1994 کی فلم ادھار کی زندگی کرنے کے بعد میں نے سوچا کہ بس بہت ہوئی اداکاری، میں اس وقت مایوس ہوچکی تھی اور فلمیں نہیں کرنا چاہتی تھی۔ کاجول نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے اس حوالے سے شاہ رخ سے بات کی، اس نے کہا کہ آپکو اداکاری کی کچھ تکنیک سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اور شاہ رخ کی اس بات پر میں نے کہا ایسی بھی کوئی چیز ہی جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ ہاں، اور یہ لوگوں کو سکھائی جاتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے کہا کہ 'آپ کو یہ تکنیک سیکھنے کی ضرورت ہے، آپ سب کچھ اپنے اندر سے نہیں نکال سکتیں،، تاہم میں نے شاہ رخ کی اس بات کو ابتدا میں نظرانداز کردیا تھا لیکن بعد میں اس پر عمل کیا۔

متعلقہ عنوان :