مجھے شوبز میں آنے کی اجازت نہیں تھی، حیران ہوں بھائی نے بیٹی کو کیسے آنے دیا، شان کی بہن کا انکشاف

منگل 6 اگست 2024 18:49

مجھے شوبز میں آنے کی اجازت نہیں تھی، حیران ہوں بھائی نے بیٹی کو کیسے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شان نے انہیں جوانی میں شوبز میں آنے اور ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی تھی اور وہ ان سب کے خلاف تھے۔حال ہی میں زرقا شاہد نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ شان کو سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہی جواب میں اداکار کی بہن نے کہا کہ ماضی میں شان خواتین کے شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے۔

زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے اپنی جوانی کے دنوں میں ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، میں شوبز انڈسٹری بھی جوائن کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی شان نے مجھے ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب بھی اٴْن کے سامنے ماڈلنگ کی بات کرتی تھی تو وہ سخت ناراض ہوجاتے تھے، مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، سہیلیوں کے کہنے پر صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا۔

(جاری ہے)

شان کی بہن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ میرے بھائی نے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت کیسے دی ان کی یہ سوچ کیسے تبدیل ہوئی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شان نے اپنی سوچ تبدیل کرکے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بھائی شان کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہمارے والد بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے، شان گھر میں کافی سخت قسم کے انسان ہیں۔زرقا شاہد نے مبہم انداز میں کہا کہ جب لوگ اسٹار بن جاتے ہیں تو وہ اپنے خاندان اور بہن بھائیوں کو بھول جاتے ہیں، میں ایسے لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اسٹار بننے کے بعد یہ نہیں سوچیں کہ اب آپ کو خاندان والوں کی ضرورت نہیں رہی۔

متعلقہ عنوان :