حکومت نقد آور فصلوں کے لئے پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویرحسین

منگل 6 اگست 2024 22:43

حکومت نقد آور فصلوں کے لئے پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نقد آور فصلوں کے لئے پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ مخصوص علاقوں میں مخصوص فصلوں کی کاشت اچھا آئیڈیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور، سینیٹر محسن عزیز کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چاول، کپاس اور گنا زیادہ پانی استعمال والی فصلیں ہیں، چاول کو بہت زیادہ پانی دیا جاتا ہے، پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، گنے کے لئے پانی کے استعمال میں کمی ضروری ہے، مختلف علاقوں میں مختلف مخصوص فصلیں کاشت کرنے کا کلچر تھا، اب اس میں تبدیلی آئی ہے، مخصوص علاقوں میں مخصوص فصلوں کی کاشت اچھا آئیڈیا ہے۔

متعلقہ عنوان :