عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

ویڈیو اپ لوڈکرنے والے 4پاکستانی بیرون ملک سے سوشل میڈیا چلا رہے ہیں، انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

منگل 6 اگست 2024 22:55

عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،جعلی ویڈیو اپ لوڈکرنے والے 4پاکستانی بیرون ملک سے سوشل میڈیا چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔حسن طور،شہاب الدین اورعاصمہ تبسم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا،ویڈیو شیئر کرنے والے 10اکائونٹس بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں جنہیں سمن جاری کر دئیے گئے ہیں۔