سعودیہ نے پاکستانی مسافروں کیلئے تیز رفتار سفر کو یقینی بنادیا

بروقت آمد و روانگی کے حوالے سے سعودیہ کا دنیا بھر میں پہلانمبر ہے،Cirium کی رپورٹ

منگل 6 اگست 2024 19:40

سعودیہ نے پاکستانی مسافروں کیلئے تیز رفتار سفر کو یقینی بنادیا
 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) ایوی ایشن سے متعلق ایک آذاد معتبر ویب سائٹ Cirium کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ جون 2024کے دوران پروازوںکی بروقت روانگی اور آمد کے اعتبار سے دنیا بھر میںعالمی فضائی کمپنیوںمیںپہلے نمبر پر رہی ۔رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ سعودیہ نے چار براعظموں میں100سے زائد روٹس کے نیٹ ورک پر 16,133پروازیں چلاتے ہوئے 88.22فیصد کی بروقت آمد اور 88.73فیصد کی بروقت روانگی کی شرح حاصل کی۔

یہ کامیابی خاص طور پر اس وجہ سے اور زیادہ قابل ذکر ہے کہ حج اور موسم گرما کے باعث جون کو فضائی سفر کیلئے مصروف ترین سیزن مانا جاتا ہے۔ اس عالمی پہچان کے علاوہ سعودیہ کی پاکستان میں آپریشنز کیلئے وقت کی پابندی خاص طور پر قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

بروقت کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ایئر لائن کا عزم پاکستان کے بڑے شہروں اور سودی عرب کے درمیان قابل اعتماد روابط کو یقینی بنانے میںاہم کردار ادا کرتا ہے ۔

اس سے نہ صرف مسافروں کیلئے سفری سہولت میںاضافہ ہوتا ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بھی مضبوط ہوتے ہیں۔سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم العمر نے اس کامیابی کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یہ کامیابی فلائٹ شیڈولنگ میںمسلسل بہتری اورآپریشنز مینجمنٹ کیلئے بہترین ڈیجیٹل سالوشنز اورسسٹمز کے نفاذ کے ذریعے آپریشنل کارکردگی اور معیار کو بڑھانے کے ہمارے اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے عین مطابق ہے۔

بروقت کارکردگی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے ،کیونکہ اس میںایوی ایشن انڈسٹری میںمتعدد آپریشنل چیلنجز پر قابو پانا ہوتا ہے ،جس میںموسمی حالات،زیادہ درجہ حرارت،تکنیکی مسائل اور ہوائی اڈوںسے متعلق دیگر عوامل شامل ہوتے ہیں۔میں سعودیہ کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتاہوں،جنہوںنے قومی فضائی کمپنی کی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھنے میں انتھک محنت کی۔#