ہری پور میں 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 277 گرام چرس برآمد

جمعرات 8 اگست 2024 12:19

ہری پور  میں 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 277 گرام چرس برآمد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2024ء) ہری پور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 277 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپکٹر راجہ ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض کو گرفتار کر کے 3 کلو 42 گرام چرس برآمد کر لی ۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قمر علی کو گرفتار کر کے ایک کلو 235 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :