پنجاب میں جانوروں کی تعداد میں سالانہ 6 فیصد اضافہ

جمعرات 8 اگست 2024 13:13

پنجاب میں جانوروں کی تعداد میں سالانہ 6 فیصد اضافہ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) ڈویڑنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدرنے کہا ہے کہ پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 6فیصد سے زائد کا اضافہ رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد8کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لہٰذا مویشیوں کی بہتر نشوونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے اس لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کے 80فیصد یعنی 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھی25لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :