جے ایس بینک نے ’لیڈنگ ڈیجیٹل بینک‘ کا ایوارڈ اور جے ایس گلوبل نے ’ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ٹرانسفارمیشن‘ایوارڈ جیت لیا

جمعہ 9 اگست 2024 22:50

جے ایس بینک نے ’لیڈنگ ڈیجیٹل بینک‘ کا ایوارڈ اور جے ایس گلوبل نے ’ڈیجیٹل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) جے ایس بینک,پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک ہے جسے حال ہی میں CxO ایلیویٹ 2024 (CxO Elevate 2024) ایوارڈز میں ’لیڈنگ ڈیجیٹل بینک‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جے ایس بینک کے ماتحت ادارے جے ایس گلوبل کو بھی ’ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ٹرانسفارمیشن‘ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ پُروقار اعزازات جدید ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے مالیاتی شعبے میں تبدیلی لانے کے لیے جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل کے اہم کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔جے ایس بینک ڈیجیٹل بینکاری میں جدت طرازی کے حوالے سے پیش پیش رہا ہے اور اس طرح صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور بینکاری کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیزاستعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل اکاؤنٹ مینجمنٹ سے لے کر جدید موبائل بینکنگ ایپلی کیشنز کے اجراء تک، جے ایس بینک بلا رکاوٹ، محفوظ اور صارف دوست مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں اس کی سرمایہ کاری نے صنعت میں نئے معیار قائم کیے ہیں، جن سے لاکھوں صارفین کے لیے بینکنگ زیادہ مؤثر اورقابل رسائی ہوگئی ہے۔اسی طرح، جے ایس گلوبل نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے طریقوں میں انقلاب برپا کیا ہے جس میں جے ایس انویسٹ پرو(JS InvestPro) شامل ہے۔

یہ ایک all-in-one ڈیجیٹل سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہے اور omnichannel ا کلائنٹ کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ اس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (PMEX) میں 37,000 سے زیادہ سرمایہ کاروں کو شامل کیا ہے اور اس طرح بینک اور بروکریج اکاؤنٹس کے مابین فنڈ کی ریئل ٹائم ٹرانسفر ممکن ہوئی ہے۔ صارفین جامع تحقیق، ریئل ٹائم چارٹ اور جے ایس بینک کے Zindigi اور Mahaana کے ساتھ ہموار انضمام کے ذریعے فنانشل ڈیٹا پورٹل تک24/7 رسائی حاصل کرتے ہیں۔

یہ ایک جدیدETF مارکیٹ بنانے کا نظام لیکویڈیٹی اور موثر تجارت کو یقینی بناتا ہے۔ پلیٹ فارم ڈیجیٹل ذرائع کو سیکھنے کے وسائل بھی فراہم کرتا ہے جن میں ورچوئل ٹریڈنگ ٹرمینل اور ابتدائی افراد کے لیے ایک لرننگ پورٹل شامل ہے۔اس اعزاز کے بارے میںجے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر وقاص انیس نے کہا کہ ’’ہمیں لیڈنگ ڈیجیٹل بینک ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے۔

یہ اعزاز اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے ڈیجیٹل بینکاری میں جدت کے لیے جے ایس بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘جے ایس گلوبل کے چیف ایگزیکٹو خلیل اللہ عثمانی نیاپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ٹرانسفارمیشن ایوارڈ حاصل کرنا جے ایس گلوبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی غرض سے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

ہم سرمایہ کاروں کو اُن کے مالیاتی اہداف کے حصول میں درکار وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل مالیاتی صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی میں سب سے آگے ہیں جس کی بنیادی وجہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان میں بینکاری اور سرمایہ کاری کے مستقبل کی تشکیل میں اُن کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔