شیخوپورہ ،تیز رفتار مزدا اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

ہفتہ 10 اگست 2024 16:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مزدا اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ سردار اور 30 سالہ عمران شامل ہیں حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ رضیہ اور 8 سالہ حارث علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔\378