پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 اگست 2024 17:11

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان شاہینز کے ٹیم مینجر محمد منصور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وکٹ کیپر ، بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ ٹیم میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آف سپنر صاحبزادہ فرحان ، وکٹ کیپر و بیٹسمین حسیب اللہ ، بیٹرز عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ بیٹسمین اور میڈیم فاسٹ بائولر محمد عرفان، بیٹسمین اور لفٹ آرم سپنر عرفات منہاس، بیٹسمین اور لفٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر جہانداد خان، بیٹسمین اور رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر عباس آفریدی، بیٹسمین اور لفٹ آرم میڈیم فاسٹر بائولر محمد عمران جونیئر کے علاوہ بیٹسمین لگ سپنر عارف یعقوب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں بیٹسمین آف سپنر عمیر بن یوسف ، فیصل اکرم، عبدالفصیح اور مبصر خان شامل ہیں۔