ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 10 اگست 2024 21:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد کا خطاب ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ملک میں اقلیتی برادری کو اپنی عبادات، رسومات اور تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستان میں ان کو یکساں حقوق فراہم کیے جائینگے۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں موجود اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین ملک کے لیے قانون سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں اقلیتی برادری کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے، جس کے تٓحت وہ اقلیتی برادری سے متعلق قانون سازی میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ آج اس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کر کے انہیں یکساں حقوق اور تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ بھی ملک کے موثر شہری ثابت ہو سکیں۔اس موقعہ پر ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق اور انہویں اپنی رسومات منانے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، جنہوں نے اقلیتی برادری کو ہمیشہ آگے رکھا اور انہیں پارلیمان تک پہنچانے میں یکساں مواقعے فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن پر عمل پیرہ ہو کر ہم سب کو اقلیتی برادری کا تحفظ اور ان کو تعمیر و ترقی کے موثر مواقع فراہم کرنے چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات ،روسی تعاون سے کراچی میں نئی مل کے قیام سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
تنخواہ کے فرق کو ختم کرنا خواتین کے بااختیار بنانے اور ایک منصفانہ معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے،شیری رحمان
-
جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے،گورنرسندھ
-
کراچی کو وفاق کی جانب سے جو شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں ملا،شرجیل انعام میمن
-
الیکشن کمیشن کا اجلاس، سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر کا جائزہ
-
پٹرول کی قیمتوں میں کمی،37 شہروں کے کرایوں کا نیا شیڈول بھی جاری
-
چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن میں 19سینٹرز آف ایکسیلینس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
گورنرپنجاب سلیم حیدر سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصرکی ملاقات ،احتساب سہولت سیل پر تفصیلی بریفنگ دی
-
آئی سی سی آئی کی جانب سے ممتاز بزنس مین محمد بشیرجان محمد کیلئے بزنس رول ماڈل ایوارڈ
-
2040 ء میں قائد کا پاکستان کیسا ہو ! کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا، گورنرسندھ
-
جتنا ظلم کریں گے ہم اتنا آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے‘عالیہ حمزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.