{ فیصل آباد: اوباش افراد نے 9خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا

{‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

اتوار 11 اگست 2024 17:05

ي* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2024ء) اوباش افراد نے 9خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ ریاض شاہد چوک کی رہائشی آسیہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (آ)‘ چک جھمرہ کے علاقہ 118 رب کے رہائشی اشرف کی بہو (ش)‘ سمن آباد کے علاقہ جوالانگر کے رہائشی افضل کی بیٹی (س) کو ملزمان علی حسن وغیرہ‘ ٹھیکریو الا کے علاقہ 64 ج ب کے سلطان کی اہلیہ (ش) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کی بلقیس بی بی کی بیٹی (ح) کو ملزمان شعیب وغیرہ‘ 229 رب کے شوکت کی بیٹی (س) کو ملزمان شاہد وغیرہ‘ تاندلیانوالہ کے علاقہ 397 گ ب کے جاوید کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو ملزمان آصف وغیرہ‘ گڑھ کے علاقہ مشتاق چوک کے رہائشی وقاص کی بیٹی کو نامعلوم‘ عبدالحسیب کی بیٹی (ع) کو ملزمان توقیر وغیرہ نے اغواء کر لیا اور سرگودھا روڈ کے علاقہ مغل پورہ کے رہائشی عبدالرزاق کا 15سالہ بیٹا عبدالجبار اور جھمرہ کے علاقہ 188 رب کے رہائشی طارق عزیز کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے بازار گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا‘ پولیس مصروف تفتیش ہے۔