کوئٹہ ، میرغوث بخش بزنجو سٹیڈیم میں 13 اگست کو فٹ بال میچ کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 12 اگست 2024 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کے زیر اہتمام "پاک فریڈم فٹبال چیمپین شپ" کے نام سے (کل) 13 اگست کو فٹ بال میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گوادر فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے میر غوث بخش بزنجو سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سدا بہار فٹ بال کلب اور بلوچ فٹ بال کلب گوادر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس چیمپین شپ کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنا ہے بلکہ گوادر کے شہریوں کو صحت مند اور متحرک طرز زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے۔