مظفرگڑھ،ضلع کونسل ہال میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

بدھ 14 اگست 2024 13:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2024ء) ضلع کونسل ہال میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی ،ڈی پی او سید حسنین حیدر ،ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ ، ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سردار ناصر شہزاد ڈوگر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسکولوں کے طلباء وطالبات نے تقاریر، ملی نغمے، ترانے اور ٹیبلو پیش کئے،بعد ازاں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈی پی او سید حسنین حیدر، اے ڈی سی جی محمد یوسف اور اے سی ناصر شہزاد نے رکھ خان پور کے جنگل میں پودے لگائے، رکھ خان پور ترکی ہسپتال کے سامنے 2 ایکڑ اراضی پر آج 1500 پودے لگائے گئے،تمام سرکاری محکموں کے افسران اہلکار، اساتذہ طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔

\378