
بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشتگردوں کی خفیہ گفتگو سامنے آ گئی، اہم انکشافات
خفیہ فون کال میں دونوں دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں
جمعرات 15 اگست 2024 17:17
(جاری ہے)
دہشت گرد لغاری چندرزئی نے کہا کہ ’’براہمداغ نے خود تو ان دھرنے والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے‘‘۔دہشت گرد سبزال نے کہا کہ ’’ان کا مجھے پتا ہے جب اسلام آباد میں ان کا دھرنا ہوا تھا تو سردار برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیے تھے‘‘۔
دہشت گرد سبزال نے کہا کہ ’’مجھے یہ بات ریاض گل نے بتائی تھی‘‘۔ وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اور جلوس کر رہے ہیں، علی نواز کو کیا تکلیف ہے۔ اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی‘‘۔دہشت گرد لغاری چندرزئی نے کہا کہ ’’ہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگر بلوچوں نے اس کی بات مانی ہے‘‘۔دہشت گرد سبزال نے کہا کہ ’’وہ اس کی بات مان لیں گے کیوں کہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے۔ ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے۔ پولیس اور وہ 5 خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کریں گے‘‘۔دہشت گرد لغاری چندرزئی نے کہا کہ ’’پولیس والا بیان میں نے نہیں سنا تھا‘‘۔ جس پر دہشت گرد سبزال نے کہا کہ ’’پولیس والا بیان کل آیا تھا‘‘۔دفاعی ماہرین کے مطابق دونوں دہشتگردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ کال میں بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام آباد والے دھرنے کے لیے بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے 50 سے 70 لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ آڈیو کال نے ماہ رنگ بلوچ کی دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری اور اصلی ایجنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ کال اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.