ہاکی قومی کھیل ،صوبائی حکومت ،نوشہرہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد

جمعہ 16 اگست 2024 20:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2024ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے موجود صوبائی حکومت اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ سپورٹس نوشہرہ ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ کھیل ہی سے ہم اپنی نوجوان نسل کو بے راہ و روی سے بچا سکتے ہیں نوجوان اپنی تعلیم سمیت صحت مند رہنے کیلیے کھیل کھود پر توجہ دے کر اسی کھیل کھود کے زریعے اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ،،ازادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں اور موجود شائقین ہاکی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد القیوم خان خٹک ،نوشہرہ سپورٹس آفیسر ذکا اللہ خان ،سابق ناظم سنگین خان اور ملک ظاہر خان بھی موجود تھے آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ درگئی ہاکی کلب اور نوشہرہ ہاکی کلب کے مابین ہوا میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے کانٹے کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خوب سٹوک لگائے جو درگئی ہاکی کلب نے 2/1سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا اخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خان خٹک ،سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا اللہ خان اور دیگر مہمانان نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کھیل پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔