Live Updates

تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی

بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 اپریل 2025 16:02

تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق ایک بھارتی سفارتکار اور8اسٹاف اراکین واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11اسٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا.

(جاری ہے)

دوسری جانب پاک بھارت تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دفاعی عہدیداروں کو وطن واپس بلا لیا پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں تعینات ملٹری، فضائی اور نیول اتاشیوں نے بھارتی حکومت کے حکم پر نئی دہلی چھوڑ دی ہے اور بذریعہ ہوائی جہاز وطن واپس پہنچ چکے ہیں. بھارتی حکومت نے تینوں پاکستانی دفاعی عہدیداروں کو ناپسندیدہ افراد قرار دے کر ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی تھی جواباً پاکستان نے بھی اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے دفاعی حکام کو بےدخل کر دیا، جنہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان چھوڑ دیا ہے.

سفارتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ہائی کمیشنز میں عملے کی مجموعی تعداد محدود ہو کر صرف 30رہ گئی ہے یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر موجود تناﺅ کی شدت کو ظاہر کرتی ہے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اور فضائی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے.                                                                     
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات