Live Updates

بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر

بدھ 30 اپریل 2025 17:37

بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے بدھ کو ایبٹ آباد ہائیکورٹ بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کلی کھل گئی ہے جس نے اظہار آزادی کی آڑ میں پاکستانی ٹی وی اور یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہے،بھارت اپنے فالز فلیگ آپریشن کو چھپانا چاہتا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہو گا،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات