صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بندوق کا تحفہ پیش کیا

ملاقات کیلئے آصف زرداری خود مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے، دونوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2024 19:38

صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بندوق کا تحفہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست 2024ء) صدر مملکت آصف زرداری نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں انہیں بندوق کا تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اورسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کیلئے آصف زرداری خود مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے۔ آصف زرداری کے ہمراہ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری اور ضیاء الرحمان بھی موجود تھے ۔