پیرالمپکس میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ، افتتاحی تقریب 28اگست کو ہوگی

پیر 26 اگست 2024 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2024ء) فرانس کے شہر پیرس میں اب پیرا لمپکس کا میلہ سجنے جارہاہے جس کی افتتاحی تقریب اٹھائیس اگست کو ہوگی۔پاکستان کی نمائندگی حیدرعلی کریں گے۔پیرا لمپکس کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی اپنے کوچ اکبرعلی کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔پیرا لمپکس میں ایک سو ستر ممالک کے چار ہزار سیزیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

ان کھیلوں میں مختلف جسمانی کمزوریاں رکھنے والے اتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتاہے،حیدرعلی ایف سینتیس کیٹگری کیڈسکس تھرو ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ڈسکس تھرو میں حیدرعلی چھ ستمبر کو ایکشن میں ہوں گے۔ چار برس پہلے ٹوکیو گیمز میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی پانچویں بار پیرا لمپکس میں ملک کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے لانگ جمپ میں سلور اور برانز میڈل بھی جیت رکھا ہے۔حیدر علی نے پہلی بار دوہزار آٹھ کی بیجنگ اولمپکس میں لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا۔ دوہزار سولہ ریو اولمپکس میں انہوں نے کانسی کا تمغہ لیکر ملکی پرچم بلند کیا، دوہزار بیس ٹوکیو اولمپکس میں پچپن اعشاریہ چھبیس میٹردور ڈسکس پھینک کر گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا تھا۔ دوہزار بارہ لندن اولمپکس میں ان فٹ ہوگئے تھے۔