یو ایس اوپن ،بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا کا مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 30 اگست 2024 22:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2024ء) بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گء ،انہوں نے ابتدائی رائونڈ میں نیدر لینڈز کے سینڈر آرینڈز اور ان کے ہم وطن رابن ہاس پر مشتمل جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سینڈر آرینڈز اور ان کے ہم وطن جوڑی رابن ہاس پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں6-3 اور7-5سے شکست uدے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار فیڈریکو کوریا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :