گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 400 پڑیاں برآمد

اتوار 1 ستمبر 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2024ء) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پرگٹکاماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران عزیز آباد پولیس نے صفحہ مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے طاہر بوبی پان شاپ ایف بی ایریا سے 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 400پڑیاں گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں طاہراقبال عرف بابی ولد محمد اقبال اورسرور بلال ولد بلال شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :