کاشتکار دھنیاکی کاشت اکتوبر تک مکمل کر یں،محکمہ زراعت

بدھ 4 ستمبر 2024 14:49

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2024ء) محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال نے کاشتکاروں کو دھنیاکی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ انویسٹی گیٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھنیا پورا سال کھائی جانے والی ایک منافع بخش سبزی ہے جسے ہر گھر میں سلاد اور سالن میں کھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھنیاکی کاشت کےلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی دل پذیر ادارہ تحقیقاتی سبزیات کی منظورشدہ قسم ہے،یہ زیادہ کٹائیاں دیتی ہے اور اس علاوہ قندھاری قسم بھی اچھی پیداوار کی حامل ہے اس لیے یہ بیج کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ دھنیا کی فصل کاشت کرنے کےلئے ضروری ہے کہ زمین زرخیز میرا ہو جس میں نکاس بہترہو اور زیادہ پیداواری صلاحیت ہو۔انہوں نے کہا کہ کھیت کو پانچ پانچ مرلہ میں تقسیم کریں اور 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنا لیں۔انہوں نے کہا کہ کاشت سے پہلے 21 کلوگرام نائٹروجن ،23 کلو گرام فاسفورس،2 بوری امونیم سلفیٹ اور اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ کھادیں فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :