مکہ مکرمہ،سیلابی ریلے میں بہنے والے 4بہن بھائیوں میں سے 3 ہلاک، ایک لاپتا

جمعرات 5 ستمبر 2024 09:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) سعودی عرب میں عالم اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے کے نتیجے میں 3 بہن بھائی ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے المغمس میں چاروں بچے گاڑی میں تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ان میں سے تین بچے ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا جس کی تلاش کے لیے امن عامہ کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے سے کوشاں ہیں۔ سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے تین بچوں کوسپرد خاک کردیا گیا۔