سعودی عرب کے جی ڈی پی میں رواں سال 1.7 فیصد اضافہ متوقع ہے، آئی ایم ایف

جمعرات 5 ستمبر 2024 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران سعودی عرب کے جی ڈی پی میں 1.7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔سبق نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گلوبل اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2025 میں سعودی معیشت کی شرح نمو 4.7 فیصد رہے گی ، اس سے قبل اپریل میں 6 فیصد شرح نمو کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے مملکت میں بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی کی تعریف کی اور کہا سعودی بنک مضبوط مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں کے باعث عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،توقع ہے نان آئل سیکٹر( جس میں حکومتی سرگرمیاں شامل ہیں)کی رواں سال ( 2024 ) کی شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔فنڈ نے واضح کیا کہ مملکت میں بے روزگاری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، خاص کر لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت کے بعد سے بہتری ہوئی جو مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :