اسسٹنٹ کمشنر الائی کا سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس الائی کا دورہ، سٹاف کی حاضری اور سائلین کو فراہم کردہ سروسز کا جائزہ لیا

جمعرات 5 ستمبر 2024 10:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر الائی کے ہمراہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس الائی کا اچانک دورہ اور دفتر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری، سرکاری ریکارڈ اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جملہ سٹاف کو وقت کی پابندی، سائلین کو بروقت سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خاص طور پر سائلین کے ساتھ بہترین رویہ میں پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے افسران اور سٹاف کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں سول ڈیفنس انسٹرکٹر نے مختلف سرکاری بلڈنگز کا معائنہ بھی کیا، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :