سب انسپکٹر امان اللہ خان بڑیچ کی شہادت امن و امان کی بدترین صورتحال کی واضح مثال ہے ترجمان جے یوآئی کوئٹہ

جمعرات 5 ستمبر 2024 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نیصوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ نزد اللہ داد اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انڈسٹریل تھانہ کے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ خان بڑیچ کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر کی شہادت امن و امان کی صورتحال کی بدترین مثال ہے اور یہ دردناک واقعہ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

اس شہر نا پرساں میں جب محافظین کی زندگی محفوظ نہیں تو عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے کس پر آس کیئے بیٹھ جائیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھاکر واقعہ کے محرکات معلوم کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اس حوالے سے جمعیت کوئٹہ شہر میں بسنے والے تمام افراد کو سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ نہیں سکتی۔ جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔