سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 19:52

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2,497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے پر جاپہنچی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی تھی۔#

متعلقہ عنوان :