کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی برسی 13ستمبر کو منائی جائے گی

پیر 9 ستمبر 2024 14:11

کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی برسی 13ستمبر کو منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی برسی 13ستمبر کو منائی جائے گی ۔ سفیر اللہ المعروف لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ اداکاری میں بھی منفرد انداز کے مالک رہے۔

(جاری ہے)

اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، ان کی آخری فلم دھنک 1986 میں ریلیز ہوئی۔

انہوں نے انسان بدلتا ہے، رات کے راہی ،فیصلہ ، جوکر ، آگ ،تم ملے پیار ملا، بہادر، نوکر، بہاریں پھر بھی آئیں گی ، افشاں اور رم جھم سمیت کم و بیش تین سوفلموں میں کام کیا۔ لہری پر سب سے پہلے 1985 میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔لہری 13ستمبر 2012 کو کراچی میں وفات پا گئے۔

متعلقہ عنوان :