مظفرآباد ، معروف تاجررہنما امجد چوہدری کی والدہ گزشتہ روز بقضائے الہی سے انتقال فرما گئیں

پیر 9 ستمبر 2024 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) مسلم لیگ نون آزاد کشمیر ٹریڈ ونگ کے سابق نائب صدر و بینک روڈ کے معروف تاجر رہنما امجد چوہدری کی والدہ گزشتہ روز بقضائے الہی سے انتقال فرما گئیں جن کی نماز جنازہ ان کے ابائی علاقہ چروٹا میں ادا کر کے سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین سمیت سول سوسائٹی کے زعماء مسلم لیگ نون مظفرآباد وارڈ 33 کے رہنما خورشید احمد قریشی، جہانگیر حسین اعوان، لیاقت بشیر فاروقی، جاوید چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خورشید احمد قریشی نے امجد چوہدری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔ والدین کی جدائی صرف وہی بیان کر سکتے ہیں جن کے والدین انہیں داع مفارقت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ نعمت متروکہ کہلاتی ہے۔ جس کی چھاؤں میں بچے پر سکون زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی والدہ کی ناگہانی وفات پر آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام علین عطا کرے۔