پنجاب حکومت کا جہاز دوبارہ خراب ہو گیا

خرابی دور کرنے کیلئے کیلئے متعلقہ کمپنی سے رجوع کرلیا گیا

پیر 9 ستمبر 2024 21:55

پنجاب حکومت کا جہاز دوبارہ خراب ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) پنجاب حکومت کا جہاز دوبارہ خراب ہو گیاجسے ٹھیک کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے دو ماہ پہلے امریکہ سے پرزہ منگوا کر جہاز ٹھیک کیا گیا تھا جو اب دوبارہ خراب ہو گیا ہے۔ متعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے اورخرچے کے بارے میں تخمینہ لیا گیا ہے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جہاز ٹھیک کرنے کے معاملے پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :