سعودی عرب کے علاقے رجال المع نے سبز چادر اوڑھ لی

منگل 10 ستمبر 2024 11:53

سعودی عرب کے علاقے رجال المع نے سبز چادر اوڑھ لی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع رجال المع کا علاقہ ان قدرتی جواہرات میں سے ایک ہے جو دلکش ماحول اور تاریخ کی خوبصورتی کو مجسم بنا رہا ہے۔ اس علاقے کی لی گئی تصاویر میں ایک گہری سبز فطرت دکھائی دیتی ہییہ بلند و بالا پہاڑوں کے قریب ہے۔ یہاں پہاڑ سال بھر ہریالی سے ڈھکی ہوئے ہوتے ہیں۔

اس کی زرخیز وادیاں ہیں جن میں چشموں کا تازہ پانی بہتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رجال المع میں سینکڑوں سال پرانا روایتی فن تعمیر شاندار فطرت کے ساتھ موجود ہے۔ یہاں مٹی کے محلات کے انداز میں بنے ہوئے پتھر کے گھر درختوں اور پودوں سے ڈھکی پہاڑیوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ اونچے گنبد اور تنگ کھڑکیوں والے یہ مکانات اردگرد کے ماحول کے مطابق ڈھالنے میں انسانی ذہانت کا زندہ ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

رجال المع کی کشش صرف اس کے قدرتی حسن تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسے ایک ثقافتی پناہ گاہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ثقافب مستند جنوبی شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بہت سے روایتی لوک فنون کا گھر ہے۔ مختلف مواقع پر پیش کیے جانے والے رقص اور گانے ہیں۔ ایک مشہور بازار ہے جو روایتی دستکاری کی مصنوعات اور منفرد دستکاری پیش کرتا ہے۔رجال المع فطرت اور ثقافت کو یکجا کرتے ہوئے ایک مربوط سیاحتی مقام بن جاتا ہے۔ یہ سعودی عرب کے اندر اور باہر سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں مسلسل بہتری کے ساتھ اس تک رسائی بھی آسان ہوتی جارہی ہے اور یہ مقام سعودی عرب کے نمایاں سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :