جاپان کو آم کی برآمد کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ

منگل 10 ستمبر 2024 20:48

جاپان کو آم کی برآمد کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، مراد علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، جاپان کو آم برآمد کرنے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

جاپانی سفیر نے اس دوران کہا کہ پاکستان جاپان کو گارمنٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے، اچھے معیار کے آم کی جاپان میں مارکیٹ ہے، جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہو رہی ہیں۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سندھ میں نئے اکنامک زون قائم ہو رہے ہیں۔#