کراچی میں چھالیہ اور گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار،چھالیہ گٹکا ماوا برآمد

منگل 10 ستمبر 2024 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) گڈاپ سٹی پولیس نے عثمان شاہ مزار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکاماوا کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 89کلو چھالیہ ، 11کلو گٹکا ماوا اورایک گاڑی نمبر CS-0762برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں جان محمد ولد ہاشم، عبدالمجید ولد دڑ محمدشامل ہیں۔گرفتار ملزمان چھالیہ اور گٹکا ماوا شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :