فی تولہ سونے کی قیمت میں3200روپے کا اضافہ ،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 11 ستمبر 2024 18:39

فی تولہ سونے کی قیمت میں3200روپے کا اضافہ ،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2024ء) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :