ٹرینوں کی بلاوجہ تاخیر، شہریوں نے ریلویز سے منہ موڑنا شروع کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2024 22:50

ٹرینوں کی بلاوجہ تاخیر، شہریوں نے ریلویز سے منہ موڑنا شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2024ء) پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں میں سہولیات کے فقدان اور آمد و رفت کے شیڈول میں بلاوجہ تاخیر کی وجہ سے شہریوں نے ریلویز سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے جس کی مثال صرف ایک ماہ میں بھاری تعداد میں ٹرین ٹکٹوں کی ریفنڈنگ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز اس عرصہ میں 12390مسافروں کی ٹکٹوں کو ریفنڈ کر چکی ہے اور اس مد میں ریلویز کے مسافروں کو کروڑوں روپے واپس کرنا پڑ گئے ہیں اور شہریوں نے بسوں کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :