کبھی عوام کے ووٹوں کی توہین تو کبھی عوام کے منتخب نمائندوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:09

کبھی عوام کے ووٹوں کی توہین تو کبھی عوام کے منتخب نمائندوں کو اغوا کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کبھی عوام کے ووٹوں کی توہین کی جاتی ہے تو کبھی عوام کے منتخب نمائندوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے ،این اے 171کے ضمنی انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن کے دروازے پر سول کپڑوں میں ڈنڈا بردار کھڑے کئے گئے جو تحریک انصاف کے لوگوں کو ووٹس ڈالنے سے روکتے رہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ این اے 171میں صرف پیپلزپارٹی کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے دئیے گئے ،آپ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں ،خدارا ہوش کے ناخن لیں عوام کے صبر کو اتنا مت آزمائیں۔