پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:15

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ روس فرٹیلائزر پلانٹس کو جدید بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا،پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوپاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریو سے ملاقات میں گفتگو کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت وپیداوار کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور روس فرٹیلائزر پلانٹس کو جدید بنانے اور زرعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے،روس فرٹیلائزر پلانٹس کو جدید بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

ملاقات میں صنعتی، زرعی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی مشینری کی ضرورت ہے، روس کے سرمایہ کاروں کو ملک میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ روس کے سفیرالبرٹ پی خوریو نے کہا کہ روس پاکستان کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کےلیے تیار ہے،پاکستان سے زرعی ماہرین روس کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :