وزیراعلیٰ سندھ کا ٹھٹھہ میں پولیو ورکرز سے بدتمیزی کا نوٹس، کمشنر حیدرآباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:34

وزیراعلیٰ سندھ کا ٹھٹھہ میں پولیو ورکرز سے بدتمیزی کا نوٹس، کمشنر حیدرآباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ میں پولیو ورکرز سے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ میں پولیو ورکر سے کسی قسم کا بھی ناروا برتائو برداشت نہیں کروں گا،پولیو ورکرز میرے اور قوم کے سپاہی ہیں،پولیو ورکرز قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لیے در در جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ان کا احسان مند ہونے اور عزت دینے کے بجائے لوگ ان سے ناروا سلوک کرتے ہیں،جو قابل افسوس بات ہے،ایک وہ سپاہی جو عوام کے مال و ملکیت کی حفاظت پر مامور ہیں اور دوسرے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، پولیو ورکرز بھی ان عظیم سپاہیوں میں شامل ہیں جو بچوں میں معذوری آنے کے خلاف ڈھال بنے ہوئے ہیں،پولیو ورکر کی حفاظت انتظامیہ،پولیس اور ہر با شعور شہری کی ذمہ داری ہے،پولیو ورکرز اس قوم کے محسن ہیں،ان کو پورے ملک میں عزت اور احترام دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :