نمبرپورے ہیں، (کل) قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:57

نمبرپورے ہیں، (کل) قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ (کل)ہفتہ کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی راہداری میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ (آج)ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اجلاس میں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کریں گے، صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جی ہمارے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔