ملک میں تقریباً تین کروڑ دس لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکواستعمال کرتے ہیں، اے آر آئی

جمعہ 13 ستمبر 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تقریباً تین کروڑ دس لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکواستعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمباکونوشی پاکستان میں صحت کا بڑا مسئلہ ہے جس سے کینسر، دل اور پھیپھڑوں سمیت مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ تمباکو کے استعمال کا مالی اور معاشرتی نقصان بھی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہرسال تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار (160,000) اموات ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک جامع حکمت عملی تمباکونوشی ترک کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :