پی ایف ایف نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کر لی

ہفتہ 14 ستمبر 2024 14:48

پی ایف ایف نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی اپیل کمیٹی نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کر لی ہے۔اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ظاہر شاہ کے پی اور رانا اشرف پنجاب کی صوبائی ایسوسی ایشین کے اہم امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ ڈسلپنری کمیٹی نے گزشتہ ماہ تینوں افراد پر تاحیات پابندی لگائی تھی۔