ختم نبوت مسلمانوں کا دین وایمان ااور اس عقیدے پر کمپرومائز پر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا،سمعیہ ساجد راجہ

ہفتہ 14 ستمبر 2024 17:05

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) مسلم کانفرنس خواتین ونگ مرکزی چیئرمین ، ٹکٹ ہولڈر ویلی 6وچیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) سمعیہ ساجد راجہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت مسلمانوں کا دین وایمان ااور اس عقیدے پر کمپرومائز پر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تخفظ اور احترام کو قانونی اور آئینی شکل دینے سہرہ آزاد کشمیر اسمبلی اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان کو حاصل ہے جن کی سرپرستی میں ستر کی دہائی میں آزادکشمیر اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرداد منظور کی او ر اس کی پیروی میں قومی اسمبلی میں اس سو سالہ پرانے فتنے کو قانونی اور آئینی طور پر ہمیشہ کیلئے حل کرنے کا راستہ اختیار کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دنیا کو اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیے کہ نبی کریمؐ کا مسلمانوں کے دل میں مقام کیا ہے او ر وہ اس مقام کے تخفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں،آزادکشمیر کی عوام نے ہمیشہ ختم نبوت کی حرمت کو دل و جان سے تسلیم کیا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے،اس عقیدے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد اسی پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس عقیدے کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں آج کے دن اس عہد کو تازہ کرنا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور اسلام کی سربلندی کے لیے متحد رہیں گے۔