کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ

تمام مشتبہ مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 15 ستمبر 2024 11:30

کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2024ء) کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق تمام مشتبہ مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔