Live Updates

عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حمایت، ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی

سابق صدر عارف علوی نے وزیراعلیٰ کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہے، اختلافات بالائے طاق رکھ دیئے،شکیل خان

اتوار 15 ستمبر 2024 11:30

عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حمایت، ناراض رہنماؤں نے خاموشی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2024ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناراض رہنما اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے وزیراعلیٰ کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہے، پارٹی پر مشکل وقت ہے اس لیے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بیانات دیے تھے ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد عمران خان نے عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کوبیانات دینے سے منع کر دیا تھا۔ واضح رہے تقریباً ایک ماہ قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتیہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔شکیل خان کی کابینہ سیبرطرفی پر وزیراعلیٰ کیخلاف عاطف خان، جنیداکبر نے بیان دیا تھا جب کہ کابینہ سے برطرفی پر خود شکیل خان نے بھی علی امین گنڈاپور کے خلاف بیانات دیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات