
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر ِصدارت ڈویژن بھر میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اتوار 15 ستمبر 2024 14:20
(جاری ہے)
سرگودہا ڈویژن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کل 253 جلوس اور 478 محافل میلاد ہوں گی۔ اسی طرح سرگودہا میں میلاد النبی ﷺکے 84 جلوس اور 105محافل، خوشاب میں 46 جلوس اور 40 محافل، میانوالی 68 جلوس اور13محافل اوربھکرمیں 55جلوس اور320 محافلِ میلاد ہوں گی۔
میلادجلوسوں کے روٹس پر 370 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جن میں سرگودہا میں 112, خوشاب میں 60, میانوالی میں 100 اور بھکر میں 98کیمرے لگائے جائیں گے۔ چاروں اضلاع میں مجالس کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے 1769 اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 3740 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اسی طرح 2910 رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جلوس کے شرکاء کے لیے سبیلیں لگانے کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں جبکہ بازاروں کی خوبصورت سجاوٹ کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وہ چاروں اضلاع میں خود جاکر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بروقت معلومات کی ترسیل کیلئے ڈویڑن،ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ تمام مرکزی جلوس اور محافل میلاد کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو مستعدی سے ذُمہ داریاں ادا کریں گے۔ کمشنر اور آر پی او نے اجلاس کو تمام انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ د ی۔ چاروں اضلاع کے کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بھی اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے شہر سے نکالے جانے والے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزکری جلوس کے تمام انتظامات کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کا بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کا معاہدہ
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
-
لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج
-
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ
-
طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
-
ْکم از کم اجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ منشاء اللہ بٹ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح
-
مریم نواز کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکیج کا اعلان
-
گورنرسندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی محمد دانیال کے والد کی نمازہ جنازہ میں شرکت
-
سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائیگی،رانا مشہود احمد خان
-
لاہور،9 ماہ میں خواتین و بچوں سے زیادتی کے 1164 مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.