چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان

نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا مقصد ایونٹ کو سنسنی خیز بنانا اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو برقرار رکھنا ہے

پیر 16 ستمبر 2024 13:13

چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
فیصل اّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان کر دیا۔فیصل اّباد میں کھیلے جارہے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا مقصد ایونٹ کو سنسنی خیز بنانا اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو برقرار رکھنا ہے۔ترمیم شدہ بونس پوائنٹس اب وکٹوں یا رنز کے مارجن کے بجائے نیٹ ریٹ کی بنیاد پر ٹیموں کو دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک رن فی اوور کے رن ریٹ پر 1 بونس پوائنٹ دیا جائے گا جبکہ 2 رنز فی اوور کے رن ریٹ پر 2 بونس پوائنٹس ملیں گے، اسی طرح ٹیم فی اوور 3 رنز کے رن ریٹ پر 3 بونس پوائنٹس حاصل کر سکے گی۔ترجمان پی سی بی کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میچز اور ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے بنانے کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔مزید برآں نئی شرائط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی میچ اننگز مکمل کیے بغیر ختم یا منسوخ ہوجاتا ہے تو کسی بھی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں دیا جائے گا۔ایک اننگز میں 350 رنز بنانے پر 1 بونس پوائنٹ جبکہ 375 رنز تک پہنچنے کیلئے 2 بونس پوائنٹس ملیں گے، اسی طرح پہلے پاور پلے کے دوران 3 وکٹیں لینے یا 80 رنز بنانے پر ایک بونس پوائنٹ ملے گا۔