سعودی عرب میں وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت

مجرم نے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کیے،وزارت داخلہ

پیر 16 ستمبر 2024 18:05

سعودی عرب میں وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) سعودی عرب میں وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ داخلہ نے سزائے موت پانے والے مجرم کے جرائم سے متعلق بتایا کہ مجرم کی دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی تھی۔سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرم نے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کیے۔سعودی وزارتِ داخلہ کا جرائم بتاتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ مجرم نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مدد کی۔