نبی کریم ؐکی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ شافع حسین

وزیر صنعت و تجارت کا کا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خصوصی پیغام

پیر 16 ستمبر 2024 20:55

نبی کریم ؐکی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ شافع حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،حضور اکرم نے دنیا کو امن،محبت،رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیا ،آپ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں ،حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی ،ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر مدت میں بے مثال سماجی و معاشی نظام دیا اور اپنے کردار اور حسن اخلاق سے دنیا کی کایا پلٹ دی ،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں ،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ،آج کے دن ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :