ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام

اوزون پروٹیکشن کرہ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے ،اوزون تہہ کے نقصان سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا ہے

پیر 16 ستمبر 2024 22:02

ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) ’’ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے‘‘پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرہ ارض پر زندگی کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے ۔ غیر ذمہ دارانہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے کابینہ نے پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری دی ہے۔ملکی تاریخ کی پہلی جامع کلائیمنٹ پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر، فوڈ سکیورٹی،،ہیٹ ویوپر ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرین کور، بائیو ڈاؤرسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ اور ڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کے لئے سولر پینل پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں ۔ محفوظ اور مستحکم ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے حفاظت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم کریں گے۔ دنیا کو محفوظ اور سرسبز بنانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کریں۔